وفاقی بجٹ: ہائبرڈ گاڑیوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان

وفاقی بجٹ: ہائبرڈ گاڑیوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا اعلان

وفاقی حکومت نے 2013 سے ہائبرڈ گاڑیوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا اپنی بجٹ تقریر کے دوران اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت ہائبرڈاورعام گاڑیوں کے درمیان قیمتوں میں بہت زیادہ فرق تھا جس کی وجہ سے ہائبرڈگاڑیوں کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں 2013 میں رعایت دی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وقت میں دونوں قسم کی گاڑیوں کی قیمتوں کے درمیان فرق میں واضح کمی آ چکی ہے اس لیے مقامی صنعت کے فروغ کے لیے ہائبرڈ گاڑیوں پر دی گئی ٹیکس چھوٹ اب ختم کرنے جا رہے ہیں ۔

لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر رعایت کا خاتمہ
وفاقی بجٹ میں لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی گئی رعایت کا خاتمہ کردیا گیا۔ محمد اورنگزیب کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ لگژری الیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت واپس لی جارہی ہے کیونکہ 50 ہزار ڈالر اور اس سے زائد قیمت کی گاڑیاں درآمد کرنے کی استطاعت رکھنے والے لوگ واجب الادا ٹیکس اور ڈیوٹیز بھی ادا کر سکتے ہیں۔

لیوی میں اضافہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگا
وفاقی بجٹ 2024-25 میں پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس 60 روپے سے بڑھا کر 80 روپے تک بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں بڑا اضافہ ہو گا جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل بھی بڑھیں گی ۔ گاڑیوں کے کرائے مہنگے ہوں گے اور اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی بڑھیں گی اور غریب عوام کے لیے جینا مشکل ہو جائے گا ۔

GST بڑھنے سے ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات بھی مہنگی ہونگی
بجٹ 2024-25 میں ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات پر جی ایس ٹی بڑھنے سے TIER-I Retailers پر لاگو سیلز ٹیکس کے ریٹ کو 15فیصد سے بڑھا کر 18فیصد کر دیا جائے۔ جس کے باعث ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مہنگی اور برینڈڈمصنوعات پر لاگو ہوگا۔ یہ ٹیکس اس طبقے پر لاگو کیا جا رہا ہے جو یہ مہنگی اشیاء خریدنے کی استطاعت رکھتا ہے۔ اس سے عام شہری پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

سٹیل اور کاغذ کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ ریکارڈ
حکومت نے سٹیل اور کاغذ کی مصنوعات پر درآمدی ڈیوٹی میں اضافہ کردیا۔وزیرخزانہ کا بجٹ تقریر میں کہنا تھا کہ سٹیل اور کاغذ کی مصنوعات بال بیئرنگ کی مقامی تیاری کی حوصلہ افزائی کے
لئے ان تمام اشیاء کی درآمد پر ڈیوٹیز بڑھائی جارہی ہیں۔

صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لیے ہیلتھ انشورنس کی بحالی کا اعلان
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ تقریر کے دوران صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے ہیلتھ انشورنس کی بحالی کا اعلان بھی کیا۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس کریں گے ۔ ان کا مزید بتانا تھا کہ دوسرے مرحلے میں 10ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو صحت کا بنیادی حق فراہم کریں گے۔

editor

Related Articles