ٹی 20 ورلڈ کپ ، محمد رضوان نے سست ترین نصف سنچری کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
تفصیلاتکے مطابق قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کینیڈا کیخلاف نصف سینچری بنا کر ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ کینیڈا جیسی کمزور ٹیم کیخلاف میچ میں محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 53 رنز کی انگز کھیلی۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے کی کمی متوقع
ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں رضوان ففٹی کرنے والے پہلی پاکستانی بیٹر ہیں جبکہ نساؤ کا ؤنٹی کرکٹ سٹیڈیم میں نصف سینچری بنانے والے تیسرے کرکٹر بنے۔
اس ایڈیشن میں سُست ترین نصف سینچری کا ریکارڈ محمد رضوان نے اپنے نام کیا جو اس سے قبل جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر کے پاس تھا، انہوں نے 50 گیندں پرسینچری بنائی تھی۔

