عدالت نے شہریار خان آفریدی اور دیگر ورکر کو بری کردیا

عدالت نے شہریار خان آفریدی اور دیگر ورکر کو بری کردیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی پی ٹی آئی رہنما شہریار خان آفریدی اور دیگر ورکر کو 9 مئی واقعات پر تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ سے بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے محفوظ فیصلہ سنادیا ۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شہریار خان آفریدی اور دیگر ورکرز کو بری کر دیا۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور ورکرز پر 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے سست ترین نصف سنچری کا اعزاز اپنے نام کر لیا

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قانونی طریقے سے باہر آئیں گے،بانی پی ٹی آئی کسی سے این آر او نہیں مانگ رہے۔ انکا کاکہناتھا کہ ہم سب کو ایک ہونا پڑے گا تمام ادارے ہمارے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *