مجھے یقین نہیں آرہا عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، شیر افضل مروت

مجھے یقین نہیں آرہا عمران خان مذاکرات کیلئے تیار ہیں ، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان مذاکرات کریں گے تو کچھ شرائط ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ مجھے ابھی تک اس بات کا یقین نہیں آرہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات کا کہا ہے ۔ آئی ایم ایف کی مداخلت اتنی بڑھ گئی ہے کہ اس نے ملک میں چینی اور سبزیوں کی قیمتوں کا تعین بھی خود ہی کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حالیہ وفاقی بجٹ عوام کی چیخیں نکال دے گا اور عوام بجٹ کے اثرات سے تلملا اٹھیں گے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی آڈیو سپریم کورٹ نہیں اڈیالہ جیل سے لیک ہوئی، صحافی عمران وسیم

بجٹ کے بعد کئی ملین لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جائیں گے۔ رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر جو کر رہی تھی وہ صاف صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ بلیک میلنگ کر رہی ہے ، پیپلز پارٹی اپنے مطالبات منوانا چاہتی تھی ۔ پی پی پہلے بھی حکومت کے ساتھ تھی اب بھی اس کو مسلم لیگ ن کاساتھ دینے میں کوئی مزائقہ نہیں ہونا چاہیے بلکہ ڈٹ کر وفاقی حکومت کا ساتھ دے ۔ اسی میں پیپلز پارٹی کی خیر خواہی ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *