دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

دودھ کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نے دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20روپے کا اضافہ کرکے نئی قیمت 220 روپے مقرر کردی۔

تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز اور ہول سیلرز نےدودھ کی قیمت بڑھانے کے لیےکمشنر کراچی کو منا لیا ہے ۔ اس سلسلے میں کمشنر کراچی کا ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے نمائندوں سے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کے لئےمشاورتی اجلاس کئی گھنٹے تک جاری رہا ۔ جس میں یہ معاملات طے پائے کہ دودھ کی فی لٹر قیمت میں 20 روپے اضافے ہونے جا رہا ہے ۔ اجلاس کے دوران یہ فیصلہ سامنے آیا کہ خوردہ سطح پر دودھ 220 روپے لٹر بیچا جائے گا ۔ فارم ریٹ 195، ہول سیل قیمت 205 اور خوردہ قیمت 220 روپے مقرر ہوگی۔

مزید پڑھیں :حکومت نے چینی بر آمد کرنے کی منظوری دیدی

دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن آج ہی جاری ہونے کی توقع ہے ۔ اس سے قبل ڈیری فارمرز نے فارم ریٹ 250 روپے اور خوردہ قیمت 297 روپے لٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ کمشنر کراچی نے ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرز سے تحریری حلف نامے جمع کروالیے ہیں کہ سرکاری قیمت پر سختی سے عمل درآمد ہوگا اور سرکاری قیمت دکانوں پر نمایاں آویزاں ہوگی۔ حلف نامے میں کہا گیا ہے کہ ہول سیلرز خوردہ فروشوں کو فروخت کی قیمت اور مقدار پر مبنی رسید جاری کریں گے اور معیار اور مقدار کی پابندی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *