بانی پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے سے پھر انکار

بانی پی ٹی آئی کا حکومت کیساتھ مذاکرات کرنے سے پھر انکار

 پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی بھی سیاسی جماعت سے مذاکرات کیلئے تیار نہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان سے جیل میں ہماری ملاقات ہوئی، انہوں نے صاف الفاظ میں بتا دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی مذاکرات نہیں کریں گے ، وہ ان چوروں ، لٹیروں اور کرپشن زدہ افراد سے کسی قسم کی کوئی بھی بات چیت کرنے کو تیار نہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نے ہمیں ہدایت کر دی ہے کہ کسی بھی جماعت سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ تاہم اگر محمود خان اچکز ئی اپوزیشن الائنس (تحریک تحفظ پاکستان) کے پلیٹ فارم سے کسی سیاسی جماعت سے بات کرنا چاہتے ہیں تو وہ ا ن کی مرضی ہے۔ انہیں منع نہیں کیا جائے گا ۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن سے کوئی پوچھے کہ ان کا پہلے ٹیکس نمبر کیوں نہیں تھا؟۔ جب وہ ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے تو ٹی وی چینل کیسے خریدا۔ یہ بات محسن نقوی سے بھی کوئی پو چھنے والا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے کا شت کاروں کی گندم جدھر تھی ادھر ہی پڑی ہوئی ہے۔ اعظم تارڑ کہتے ہیں کہ گندم کے معاملے پر کسی کو انکوائری کی ضرورت نہیں ۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہمارے قائد کو اڈیالہ جیل میں ایک چھوٹا سا ملا ہے جبکہ نواز شریف اور موجودہ صدرآصف علی زرداری جب اڈیالہ جیل میں تھے تو ان کو تمام سہولتیں میسر تھیں ۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ایسا کیوں کیا جا رہا ہے ۔

بانی تحریک انصاف سے بمشکل 6لوگوں کی آدھا گھنٹہ ملاقات کروائی جاتی ہے ۔ جبکہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ مہینوں میں تھوڑی سے بات وقت کے لیے ٹیلی فون پر رابطہ کرتے ہیں ۔ اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کہ آئی جی جیل خانہ جات مسلم لیگ ن کا آدمی ہے جبکہ جیل سپرٹنڈنٹ اسد وڑائچ جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر آئی پنجاب کو بھی پارلیمنٹ بلا کر جواب لیا جا ئیگا۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بجٹ کے ٹیکسیشن تفصیلات اب تک ہمیں نہیں بتا ئیں، پی ڈی ایم ٹو حکومت نے ملک و قوم کو برباد کر دیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *