قومی کرکٹر اعظم خان کے بارے میں ریمارکس دینے پر انضمام الحق ، سابق قومی کپتان و کرکٹر محمد حفیظ پر برس پڑے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے اعظم خان تیار ہی نہیں تھے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ماضی میں وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان کی فٹنس کے حوالے سے بورڈ اور ان کے ذاتی ٹرینر کو کام کرنے پر میں نے آمادہ کیا لیکن اعظم خان ا پنے وزن میں کوئی تبدیلی نہ لاسکے ، اُن کا کہنا تھا کہ اگر پوری ٹیم 2 کلومیٹر کا فاصلہ 10منٹ میں طے کرے تو یہی کام کرنے کے لیے اعظم خان کے لیے 20 منٹ کا وقت ہونا چاہیے ۔ ان کے خیال میں اعظم خان بین الاقوامی کرکٹ کے لیے سنجیدہ سوچ کا مظاہرہ نہیں کر رہے ۔
مزید پڑھیں:آئر لینڈ اور امریکا کا میچ بارش کے باعث منسوخ، پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر
اور وہ انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے تیار ہی نہیں تھے۔ اعظم خان کے بارے میں ریمارکس دینے پر نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق ان پر برہم ہو گئے ۔ انضمام الحق نے محمد حفیظ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آپ نے بھی کوئی تیر نہیں مارا ۔ اعظم خان پر تنقید سابق کرکٹر کو زیب نہیں دیتی ۔ اعظم خان کو سوشل میڈیا پر ٹرول کیا جا رہا ہے، جب سب جانتے ہیں کہ ایک آدمی فٹ نہیں ہے جوکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے دیکھا گیا تھا جبکہ اس کی پرفارمنس بھی نہیں ہے۔