محکمہ موسمیات نے 18 جون سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے 18 جون سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے بحریہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق 18 جون سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کے باعث گلگت، کے پی کے، پنجاب اسلام آباد بلوچستان سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے، 18 سے 22 جون کے دوران گلگت بلتستان کشمیر میں تیز ہواؤں گر چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اور کشمیر میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کا 26 لاکھ گھروں کے لیے مفت سولر پینلز فراہم کرنے کا اعلان

موسم کا حال بتانے والوں نے کہا ہے کہ 16 سے 18 جون کے دوران کے پی کے میں موسم شدید گرم خشک رہے گا۔ 18 جون سے 22 جون کے دوران چترال، ایبٹ اباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 18 سے 22 جون کے درمیان اسلام آباد راولپنڈی مری اور گلیات میں اندھی چلنے کے علاوہ گرم چمک کے علاوہ بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے، 20 سے 22 جون دوران بہاولپور ملتان اور خانیوال میں اندھی جھگڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کوئٹہ ،ژوب سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 سے 20 جون تک سندھ کے بیشتر علاقوں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، 21 سے 22 جون کے دوران سکھر، جیکب آباد میں آندھی جکڑ چڑنے کے علاوہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ آندھی چلنے اور گرج چمک کے باعث روز مرہ کے معلومات متاثر ہونے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔19 سے 22 جون کے دوران شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *