خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں آئندہ منگل کے روز سے ہفتے کے روز تک آندھی، جھکڑ چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کردیا گیا۔
صوبائی ڈایزسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کمزور مغربی ہوائیں منگل کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ کو موسمی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو گرد آلود ہوائیں، آندھی،جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہےکسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہیکرز کا اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اکاؤنٹس پر حملہ، ای میل اور یوٹیوب چینل ہیک کر لیا
تیز ہواؤں کی صورت میں میں عوام بجلی کی تاروں، بوسیدہ عمارتوں و تعمیرات، سایئن بورڈز اور بل بورڈز سے دور رہے۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے کے لیے احتیاتی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہےحساس اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کو مقامی آبادی تک پیغامات مقامی زبانوں میں پہنچائے جائیں ۔
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں تمام متعلقہ ادارے روڈ لنکس کی بحالی میں چوکس رہیں اور سڑک کی بندش کی صورت میں ٹریفک کے لئے متبادل راستے فراہم کئے جائیں۔سیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیا جائے ۔