سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروا دی گئی

سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے شاندار آفر متعارف کروا دی گئی

ہنڈا سی ڈی 70 خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی، بینک الفلاح نے صارفین کیلئے صفر شرح سود پر آسان اقساط کی آفر متعارف کرو ادی۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70سی سی کی قیمت 1لاکھ 57ہزار9سو روپے مقرر کی گئی ہے ۔ تاہم بینک الفلاح کے صارفین صفر شرح سود پر انتہائی آسان اقساط میں بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاک سوزوکی نے صارفین کو بڑی پیشکش کر دی

بینک الفلاح کی جانب سے صارفین کیلئے 6ماہ اور 1سال پر مشتمل اقساط کا پلان متعارف کروایا گیا ہے۔ 6ماہ کے پلان میں بینک الفلاح کے صارفین کو ماہانہ 26ہزار317روپے قسط ادا کرنی ہوگی جبکہ 12ماہ کے پلان میں 13ہزار158روپے ماہانہ قسط اداکرنا ہوگی۔

جبکہ بینک کی پراسیسنگ فیس 1800روپے اس کے علاوہ ہوگی۔

editor

Related Articles