ہیکرز کا اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اکاؤنٹس پر حملہ، ای میل اور یوٹیوب چینل ہیک کر لیا

ہیکرز کا اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے اکاؤنٹس پر  حملہ، ای میل اور یوٹیوب چینل ہیک کر لیا

ہیکرز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے اکائونٹس کو نشانہ بناتے ہوئے ای میل اور یوٹیوب چینل ہیک کر لیا۔

ذرائع کے مطابق نامعلوم ہیکرز نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کو نشانہ بناتے ہوئے مشن کے آفیشل ای میل اکاؤنٹ اور یوٹیوب چینل کو ہیک کیا ہے۔ ہیکرز نے انفارمیشن ونگ کی ای میل آئی ڈی اور پاس ورڈ تک رسائی حاصل کرلی اور مشن کے یوٹیوب چینل کو بھی ہیک کرکے اس کا نام اور مواد تبدیل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے کروڑوں ڈالر کا قرض منظور کرلیا

ذرائع کے مطابق ہیکنگ کا واقعہ جمعہ کی شام امریکی وقت کے مطابق شام 4 بجے پیش آیا اور پاکستانی مستقبل مشن کی جانب سے تمام ای میلز اور ویڈیوز کو اس وقت تک نظر انداز کرنے کی اپیل کی ہے جب تک اکاؤنٹس بحال نہیں ہو جاتے۔

ہیکنگ کے اس واقعے نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے حالیہ غیر مستقل رکن کی حیثیت سے منتخب ہونے کے پیش نظر بھارتی عناصر کے ممکنہ ملوث ہونے کے خدشات کو جنم دیا ہے جس کی بھارت، آرمینیا اور اسرائیل سمیت تین ممالک نے مخالفت کی تھی۔

اگرچہ ہیکنگ کے واقعے کی اصل نوعیت ابھی تک واضح نہیں ہے ، لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ملوث ہونے کے امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles