’’اے لوگوں نماز کو قائم کرو‘‘، اللہ نماز پڑھنے والوں کے گھروں پر رحمت فرماتا ہے، خطبہ حج

’’اے لوگوں نماز کو قائم کرو‘‘، اللہ نماز پڑھنے  والوں کے گھروں پر رحمت فرماتا ہے، خطبہ حج

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کے امام اور خطیب الشیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد المعیقلی نے خطبہ حج دیا جس کا 50 زبانوں میں ترجمہ دنیا بھر میں نشر کیا گیا۔ انہوں نے تقویٰ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ و تقوی کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ہی ہر چیز کا مالک ہے اور جو لوگ اس پر توکل کرتے ہیں انہیں دنیا اور آخرت میں اجر ملے گا۔

شیخ ماہر بن حمد نے اس بات پر زور دیا کہ اللہ کی وحدانیت اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت پر ایمان اسلام کا پہلا ستون ہے۔ انہوں نے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے زائرین کو باقاعدگی سے نماز ادا کرنے کی ترغیب دی ، انہوں نے کہا کہ اے لوگوں نماز کو قائم کرو، اللہ نے قرآن میں کئی مقامات پر نماز پڑھنے کا ذکر کیا ہے،اللہ نماز پڑھنے والوں کے گھروں پر رحمت فرماتا ہے۔

شیخ ڈاکٹر ماہر بن حمد نے خطبہ حج میں کہا کہ آپ سب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کریں اور اللہ پر بھروسہ کریں جو ہر چیز کا واحد مالک ہے۔ شیخ ماہر بن حمد نے کہا کہ شیطان کے دھوکوں اور وسوسوں سے خود کو محفوظ رکھو، اے ایمان والوں اللہ کی بات کرو، انصاف کی بات کرو، اللہ پر توکل کرنے والوں کو دنیا و آخرت میں کامیابی ملتی ہے، متقی کو وہاں سے رزق ادا ہوگا جہاں سے اس کو گماں بھی نہ ہو گا، انسان کو خیر کے راستے پر چلنا چاپیے، اللہ تعالی عظیم ہے اور بہت بڑی حکمت والا ہے، اسلام نے حق دار کو حق ادا کرنے کا حکم دیا ہے اس لیے ایمان والوں حقوق العباد کا خیال رکھو اور زکوۃ ادا کرو۔

مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام کے امام نے خطبہ دیا جس میں اسلامی اقدار اور اخلاقیات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ ظلم، فساد اور قتل و غارت سے منع کرتا ہے اور انصاف، انصاف اور انسانی حقوق کے احترام کی اہمیت پر زور دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام فحاشی اور برائی سے بچاتا ہے اللہ تعالی نے فرمایا کسی کا مال نہ ہڑپ کرو، مصیبتوں اور فساد سے دور رہو، اللہ نے فرمایا کسی کو الٹے نام سے نہ پکارو، سب سے اچھا انسان وہ ہے جو بیوی بچوں سے اچھا سلوک رکھتا ہے، مسلمانوں کو نیکی کے کاموں میں ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے، ارکان اسلام کی پیروی میں ہی ہدایت ہے۔

انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا حوالہ دیتے ہوئے فرمایا: “تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کے لئے بہتر ہو۔” انہوں نے جماعت کو یہ بھی یاد دلایا کہ اللہ تعالیٰ انہیں عدل و انصاف کے ساتھ فیصلے کرنے کا حکم دیتا ہے اور شراب نوشی اور جوئے سے پرہیز کرنے کا حکم دیتا ہے جو شیطانی عمل سمجھے جاتے ہیں۔ انہوں ںے کہا کہ والدین کا نافرمان نہ دنیا میں کامیاب ہو گا اور نہ آخرت میں، اسلام امانت میں خیانت سے منع کرتا ہے، اللہ تعالی سننے اور دیکھنے والا ہے، اے ایمان والو، اللہ اور رسول ﷺ کی بات مانو، اللہ نے انسانوں کو اپنی عبادت کیلئے پیدا کیا، اللہ نے فرمایا، کسی کو ناحق قتل نہ کرو، جو تقوی کا راستہ اپنائے گا اللہ اسے معاف کر دے گا۔ شیخ ماہر بن حمدنے کہا کہ اپنے لیے ، اپنے والدین کیلئے اور جس نے بھی تمہارے ساتھ صلہ رحمی کی اس کے لیے دعا کرو، اپنے بھائی کی غیر موجودگی میں دعا کرو، فرشتہ بھی کہے گا تمہیں بھی وہی ملے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *