پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزے بند ہونے کی خبروں کی تردید

پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزے بند ہونے کی خبروں کی تردید

پاکستانیوں کیلئے متحدہ عرب امارات کے ویزے بند ہونے کی خبروں کی تردید کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانیوں کے لیے ویزا بند ہونے کے جھوٹے پروپیگنڈہ کی تردید کردی۔ یو اے ای کی جانب سے پاکستانیوںکیلئے ویزا بند ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے خبرکی تردید کردی، قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے قونصلیٹ ویزاسیکشن کی وڈیو جاری کردی۔ بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق پاکستانیوں کیلے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا، قونصلیٹ میں پاکستانیوں کے لیے ویزا سیکشن کھلا ہوا ہے، پاکستانی ورک ویزے پرمتحدہ عرب امارات جا رہے ہیں،متحدہ عرب امارات جانے کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظور

مزید بتایا گیا متحدہ عرب امارات نے رہائشی اور ورک ویزوں کی پروسیسنگ کا دورانہ ایک ماہ سے کم کرکے صرف پانچ دن کر دیا ہے۔ ورک ویزے اور رہائشی ویزے کے حصول کیلئے ضروری دستاویزات پر کارروائی کا وقت ورک بنڈل پلیٹ فارم کے دوسرے مرحلے کے آغاز کے بعد پورے متحدہ عرب امارات میں تیس دن سے کم کرک ےپانچ دن کر دیا گیا ہے ۔سرکاری وزارتوں نے اس حوالے سے ایسا پلیٹ فاہم شروع کیا ہے جو کاروباری مالکان اور نجی کمپنیوں کیلئے نئے ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کیساتھ ساتھ ان کے موجودہ ملازمین کیلئے ورک پرمٹ کی قبل از وقت تجدید کو بھی آسان بنائے گا، ورک بنڈل پلیٹ فارم کے دوسرے مرحلے کے کامیاب آغاز کے بعد یہ عمل جس میں پہلے ایک ماہ لگتا تھا اب صرف پانچ دن لگیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *