قومی ٹیم کی وطن واپسی، بابر سمیت 6 کرکٹرز ٹیم کے ساتھ واپس نہیں آئیں گے

قومی ٹیم کی وطن واپسی، بابر سمیت 6 کرکٹرز  ٹیم کے ساتھ واپس نہیں آئیں گے

ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپسی کا سفر شروع ہوچکا ہے لیکن بابر اعظم سمیت 6 کرکٹرز ٹیم کے ساتھ واپس نہیں آئیں گے۔

ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کا سفر ختم ہونے کے بعد اب کرکٹرز وطن واپس آئیں گے تاہم بابر اعظم، عماد وسیم، محمد عامر، حارث رؤف، شاداب خان اور اعظم خان چند روز امریکا میں قیام کریں گے۔ باقی ٹیم 19 جون کی رات میامی سے واپسی کے سفر کا آغاز کرے گی اور 20 جون کو پاکستان پہنچے گی۔ بابر اعظم 22 جون کو وطن واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ پر صدرمملکت اور وزیراعظم کی جانب سے قوم کو مبارک باد

ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ورلڈ کپ اسائنمنٹ کے بعد وطن واپس آ جائیں گے جبکہ محمد عامر امریکا میں ایک یا دو دن گزارنے کے بعد انگلینڈ کے ڈربی شائر کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کے سپر 8 راؤنڈ میں پہنچنے میں ناکام رہی ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *