ایران نے میٹا کی زیر ملکیت دنیا کے سب سے بڑے میسجنگ پلیٹ فار م واٹس ایپ پر صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اپنے شہریوں کو واٹس ایپ ڈیلیٹ کرنے کا کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایرانی صارفین کا ڈیٹا اسرائیل کے ساتھ شیئر کر رہا ہے۔ تاہم ایرانی حکومت نے اس حوالے سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا۔
جواب میں واٹس ایپ نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کی سروس اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ ہے، جس کا مطلب ہے کہ پیغامات نجی رہتے ہیں اور خود واٹس ایپ بھی انہیں نہیں پڑھ سکتا۔
مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر ہائپر سونک اور فتح ون میزائل داغ دیے

