بلاول بھٹو کا عوام کو سولر پینل دینے کا اعلان

بلاول بھٹو کا عوام کو سولر پینل دینے کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ عوام کو مفت سولر پینل فراہم کیے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر کراچی کے علاقے لیاری میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجٹ میں غریبوں کو مفت سولر پینل فراہم کرنے کا نیا منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینلز سے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور اس منصوبے کو اگلے 5 سالوں میں سندھ بھر میں پھیلایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: نئی سیاسی، پارٹی خاقان عباسی چیئرمین، مفتاح جنرل سیکرٹری منتخب

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہے، 16 سے 18 گھنٹے بجلی کی بندش ہوتی ہے اور لوگ اپنے بجلی کے بل ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی فراہم کرنے والوں پر عوام کا اعتماد کم ہوتا جارہا ہے اور وہ ایک ایسا منصوبہ شروع کرنا چاہتے ہیں جس سے بجلی کے مسائل حل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین سے پیشگی بل وصول کرنے کی تیاری، ہزاروں میٹر نصب

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو درپیش سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے اور سندھ حکومت عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے دن رات کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسے منصوبے شروع کریں گے جو نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں گے اور انہیں ترقی کرنے کے قابل بنائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *