عمران خان کو اکتوبر سے پہلے جیل سے رہا کر دیا جائے گا، ماہر علم نجوم

عمران خان کو اکتوبر سے پہلے جیل سے رہا کر دیا جائے گا، ماہر علم نجوم

معروف ماہر علم نجوم علی زنجانی نے پیش گوئی کی ہے کہ عمران خان کو اکتوبر سے پہلے جیل سے رہا کر دیا جائے گا اور انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ وہ اس وقت سیو زون میں ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں پیش گوئی کی ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو 2028 تک اپنے سیاسی کیریئر اور شادی میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑے گا۔ دوسری جانب کرکٹر بابر اعظم اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کی کئی اہم شخصیات کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے بارے میں پیشگوئیاں کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بابراعظم کو کیریئر بچانے کیلئے کیا کرنا پڑے گا؟ معرو ف ماہر علم نجوم کی پیشگوئی

علی زنجانی کے مطابق بابر اعظم رواں سال کے آخر یا اگلے سال کے اوائل میں شادی کر لیں گے اور اگر وہ اپنا کیریئر بچانا چاہتے ہیں تو ان کے لیے شادی ضروری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *