برطانوی سفارتخانے کے ہیڈ آف قونصلر آپریشنز البرٹ ڈیوڈ ڈی آئی جی پرزنز راولپنڈی ریجن سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
ملاقات میں برطانوی قیدیوں تک کونسلر رسائی کے دوران سفارتی عملہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی آئی جی پرزنز راولپنڈی ریجن کے دفتر میں آدھے گھنٹے تک ملاقات جاری رہی۔
مزید پڑھیں: عمران خان اڈیالہ جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے
یاد رہے کہ دو روز قبل عمران خان سے ملاقات کی درخواست دینے والے برطانوی صحافی چارلس گلاس کا ویزہ منسوخ کرکے وطن واپس بھجوادیا گیا تھا۔

