سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائیگی، وزیراعظم

سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائیگی، وزیراعظم

سولر پینلزخریدنے کے خواہشمندوں کیلئے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کاوفاقی کابینہ اجلاس میں کہنا تھا کہ عام آدمی کیلئے سولر پینلز پر کسی قسم کی نئی ڈیوٹی نہیں لگائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ کم لاگت اور قابل تجدید شمسی توانائی ہر شہری تک پہنچائیں گے۔ ملک معاشی استحکام کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ معیشت کو مثبت سمت پر گامزن کرنے کیلئے بھرپور منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ چھوٹے اور درمیانے پیمانےکی صنعت کو ترقی دے کر ملکی بر آمدات میں اضافہ کریں گے۔ اشرافیہ اور ملکی وسائل کا استحصال کرنیوالوں کی مراعات کو ختم کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی سولر مارکیٹ سے متعلق اہم خبر

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عام آدمی کو معاشی تحفظ اور ترقی کے یکساں مواقع دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔بجٹ کے دوران وزرا پارلیمان میں حاضری کو یقین بنائیں۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق شرکا کو ریاستی اداروں کی نجکاری بالخصوص پی آئی اے کی نجکاری پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ پری بڈنگ میں دلچسپی کا اظہار کرنیوالی کمپنیاں پی آئی اے کی مختلف سائٹس کا دورہ کر رہی ہیں۔ پی آئی اے کی بڈنگ اگست کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے پی آئی اے کی نجکاری کا عمل تیز کرنے اور شفافیت کو اہمیت دینے کی ہدایت کی جبکہ یو این غذائی پروگرام افغانستان کی استدعا پر ایک کنٹینر کی کراچی سے کابل ٹرانزٹ کی اجازت بھی دی گئی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *