حکومت نے جیل میں قید عمران خان کیخلاف نیا کیس بنانے کا عندیہ دیدیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کیخلاف کوئی نیا کیس بھی بن سکتا ہے، کوئی نیا کیس ادھر ادھر سے تلاش کرنے کی کوشش کی جائیگی، ہم آئین و قانون کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اندر رکھیں گے۔ بانی پی ٹی آئی باہر آ بھی جائیں گے تو طوفان نہیں آئے گا، جو بات کل کر رہے تھے وہی آج کر رہے ہیں اور مستقبل میں بھی وہی بات کریں گے۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران خان نے قوم کیساتھ ڈرامہ کیا ہے، انہوں نے لندن میں ملاقات کا پروپیگنڈا کیا، لندن والی بات میں کوئی وزن نہیں ہے۔