واشنگٹن میں منعقد ہونے والی وائٹ ہاؤس کریسپونڈنٹس ڈنر کی سالانہ تقریب کے دوران اس وقت ہلچل مچ گئی جب اچانک فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں۔ واقعے کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکاروں نے تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو تقریب سے بحفاظت باہر منتقل کر دیا۔
تقریب اپنے عروج پر تھی کہ اچانک بلند آوازوں نے شرکاء میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں نے فوری طور پر ہال کو گھیرے میں لے لیا اور مہمانوں کو محفوظ مقامات کی طرف منتقل کیا گیا۔ اس دوران سکیورٹی پروٹوکول پر مکمل عمل کرتے ہوئے اہم شخصیات کو ترجیحی بنیادوں پر باہر نکالا گیا۔
TRUMP RUSHED OFFSTAGE BY SECRET SERVICE
Gunshots were reportedly heard inside the
White House Correspondents’ Dinner.pic.twitter.com/vvsa9RqvIB— Jeff • FREESITES_com•FREE Finance AI Tips & Tools (@FreeSites_com) April 26, 2026
واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندگان کی سالانہ تقریب کے دوران اچانک فائرنگ کی آوازوں نے پورے ہال میں خوف و ہراس پھیلا دیا، جس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کابینہ کے دیگر ارکان کو فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ نہ کرنے کے فیصلے کی حقیقت بتادی
نیویارک پوسٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب تقریب میں کھانے کی سروس شروع ہوئی ہی تھی کہ اچانک قریبی راہداری میں زور دار فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق اس موقع شدید افراتفری پھیل گئی اور سیکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر صورتحال کو قابو میں لینے کے اقدامات شروع کر دیے۔
امریکی و روسی میڈیا کے مطابق مشتبہ حملہ آور کو تقریب کے مقام کے باہر نشانہ بنایا گیا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا اس کے بعد سیکیورٹی اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،نیویارک پوسٹ کے مطابق معروف صحافی وولف بلٹزر نے بتایا کہ وہ ہال سے باہر نکل کر سیڑھیوں کی طرف جا رہے تھے کہ اچانک قریبی راہداری میں فائرنگ شروع ہو گئی۔
BREAKING : Police urged bystanders to keep their distance at the Washington Hilton, where the White House Correspondents’ Dinner is underway, following reports of shots fired. pic.twitter.com/WB4ACyqM5b
— wR (@WeReporter) April 26, 2026

