ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ بعض پہاڑی علاقوں میں جزوی ابر آلود صورتحال رہ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ دن کے درجہ حرارت میں معمول سے تین سے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک اضافہ متوقع ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔

پنجاب میں مجموعی طور پر موسم گرم اور خشک رہے گا۔ مری، گلیات اور گردونواح میں بھی موسم کی یہی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے، جبکہ وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے تین سے پانچ ڈگری زیادہ رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :موسم گرما کی چھٹیاں: فیسوں سے متعلق نجی اسکولوں کے لئے اہم ہدایات جاری

سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، تاہم بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے دو سے چار ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں بھی زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ بعض شمال مشرقی اور جنوبی اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے دو سے چار ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہ سکتا ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے، تاہم بعض مقامات پر جزوی بادل چھائے رہ سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج سب سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سبی اور مٹھی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

editor

Related Articles