پاکستان ریلوے نے7سال کے طویل عرصے کے بعد آزادی ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی 14اگست کی مناسبت سے چلائی جانے والی ٹرین ملک بھر میں 22 دن تک ٹریک پر رواں دواں رہےگی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات کی ہدایات پر ڈائریکٹر آپریشنز ریلوے نے ریلوے ہیڈکوارٹرز سے اخراجات کے تخمینے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیرج فیکٹری نے ریلوے ہیڈکوارٹر سے 10جرمن اے سی کوچز کی فراہمی کی ہدایات کردی۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت نے پنشن اخراجات میں کمی کا اعلان کر دیا
اے سی کوچز میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، جموں وکشمیر، گلگت بلتستان، پاک فوج سمیت دیگر ملکی ثقافت کو عیاں کیا جائے گا۔ بوگیوں میں پاکستان کی تاریخ، آزادی کی تحریک، شہداء کی زندگی سمیت قومی ہیروز کے کارنامے آویزاں کیے جائیں گئے۔ ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ آزادی ٹرین مارگلہ سے شروع ہو کر پشاور، لاہور، فیصل آباد، ملتان، سکھر، کوئٹہ، حیدرآباد،کراچی، راولپنڈی سمیت 50سے زائد اسٹیشنوں پر رکے گی۔

