بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ممکن ؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کب ممکن ؟ بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی رانا شہباز نےپیش گوئی کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جولائی کے پہلے ہفتے تک رہائی مل جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی رانا شہباز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی و سابق چیئرمین جولائی 2024کے پہلے ہفتے تک رہا ہونے کا قوی امکان ہے ۔ ا ن سے میڈیا ٹیم نے پرویز الہٰی کی صحت کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر پی ٹی آئی کی صحت اب پہلے سے بہت بہتر ہے اور وہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کریں گے ۔ اس کے علاوہ ا نہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے نہ کوئی ڈیل کی اور نہ ہی انہیں کوئی ڈھیل ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ محمود قریشی،راجہ خرم نواز و دیگر ریلی نکالنے کے مقدمے سے بری

بلکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے تھے اور ہمیشہ ساتھ دیں گے اور وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ رانا شہباز نے مزید کہا کہ پولیس نے پرویز الہی کو گرفتار کیا مگر انہوں نے جیل میں رہنے کے باوجود بھی پی ٹی آئی اور عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا اور آئندہ بھی ان سے یہی توقعات ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی پانچ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں،ان کی فزیو تھراپی ہو چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *