تحریک انصاف کے بانی کو 27 جون کو رہا کیا جا سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

تحریک انصاف کے بانی کو 27 جون کو رہا کیا جا سکتا ہے، رانا ثناء اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کو 27 جون کو جیل سے رہا کیا جا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہوگی کہ پی ٹی آئی رہنما کو زیادہ سے زیادہ عرصے تک جیل میں رکھا جائے کیونکہ ان کی رہائی سے ملک میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی رہنما پر ملک کو غیر مستحکم کرنے اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ حکومت ایسا نہیں ہونے دے گی۔ رانا ثناء اللہ نے زور دے کر کہا کہ حکومت جمہوریت اور مکالمے پر یقین رکھتی ہے اور پی ٹی آئی رہنما کو بھی انقلاب لانے کی کوشش کرنے کے بجائے یہی طریقہ اپنانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہو گیا

دوسری جانب اپوزیشن رکن پنجاب اسمبلی رانا شہباز نےپیش گوئی کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جولائی کے پہلے ہفتے تک رہائی مل جائے گی ۔رکن صوبائی اسمبلی رانا شہباز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی و سابق چیئرمین جولائی 2024کے پہلے ہفتے تک رہا ہونے کا قوی امکان ہے ۔ ا ن سے میڈیا ٹیم نے پرویز الہٰی کی صحت کے حوالے سے سوال کیا جس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر پی ٹی آئی کی صحت اب پہلے سے بہت بہتر ہے اور وہ پنجاب سے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کریں گے ۔

اس کے علاوہ ا نہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے نہ کوئی ڈیل کی اور نہ ہی انہیں کوئی ڈھیل ملی ہے۔بلکہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے تھے اور ہمیشہ ساتھ دیں گے اور وہ کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ کے بعد سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آگئی

رانا شہباز نے مزید کہا کہ پولیس نے پرویز الہی کو گرفتار کیا مگر انہوں نے جیل میں رہنے کے باوجود بھی پی ٹی آئی اور عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا اور آئندہ بھی ان سے یہی توقعات ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کی پانچ ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں،ان کی فزیو تھراپی ہو چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *