امریکی ڈالر کی مضبوطی اور بلند شرح سود کے خدشات کی وجہ سے پیر کے روز تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر 3 سینٹ سستا ہوکر 85.21 ڈالر فی بیرل ہو گیا جبکہ جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 2 سینٹ سستا ہوکر 80.71 ڈالر فی بیرل پر آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور،لاہور : چکن، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی
معاشی ماہرین نے کہا کہ ہم تیل کی مارکیٹ کی حمایت کرتے ہیں کیونکہ تیسری سہ ماہی کے دوران خسارہ تیل کے توازن کو مضبوط کرنے کے لئے تیار ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی مرتب ہونے کیساتھ صارفین کو بھی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

