ہنڈا سی ڈی 70سی سی خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بڑی آفر متعارف کر دی گئی۔
ہنڈا سی ڈی 70سی سی اپنی کفایر شعاری کی وجہ سے پاکستان میں انتہائی مقبول ہے۔ تاہم مہنگائی کے طوفان میں موٹرسائیکل کی قیمتیں بھی آسمان کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں اور عام آدمی کے بس سے باہر ہوچکی ہیں۔ ہنڈا سی ڈی 70سی سی کے خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری ہے کہ وہ یہ موٹرسائیکل بغیر سود انتہائی آسان اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چینی الیکٹرک کار کمپنی کا پاکستان میں الیکٹر ک گاڑیاں لانچ کرنے کا عندیہ
بینک الفلاح نے اپنے صارفین کو آفردی ہے جس میں وہ صفر شرح سود پر تین اور چھ ماہ کی اقساط میں ہنڈا سی ڈی 70سی سی حاصل کر سکتے ہیں۔ تین ماہ کے پلان میں صارفین کو 52ہزار633روپے اور چھ ماہ کے پلان میں 26ہزار317روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہوگی۔ اس کے علاوہ بینک کی جانب سے تین ماہ کے پلان میں اڑھائی فیصد اور چھ ماہ کے پلان میں پانچ فیصد پراسیسنگ فیس پیشگی وصول کی جائیگی۔