پہلا سیمی فائنل، ساؤتھ افریقہ نے افغانستان کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

پہلا سیمی فائنل، ساؤتھ افریقہ نے افغانستان کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں ساؤوتھ نے افغانستان کو 9وکٹوں سے شکست دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی بولرز کے سامنے افغانستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ، جنوبی افریقا کو جیت کیلئے صرف 57 رنز کا ہدف د یدیا۔ جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس کے افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.5 اوورز میں56رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

پہلی اننگز:
افغانستان کی جانب سے صرف عظمت اللہ عمر زئی 10 رنز بنا نے میں کامیاب ہوئے ، رحمان اللہ گر باز، محمد نبی اور نو ر احمد صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔ ابراہیم زدران 2گلبدین نائب 9 ننگیالیا خروٹے2 کریم جنت 8 راشد خان 8 اور نوین الحق 2 رنز ہی بنا سکے۔

دوسری اننگز :
ساؤتھ افر یقہ کی صرف ایک ہی وکٹ گری ، ساؤتھ افریقہ کی جانب سے مارکرم نے23رنز کی اننگز کھیلی ۔8اشاریہ 5 اوورز میں ساؤتھ افریقہ نے آسان ہدف حاصل کر لیا ۔

ساؤتھ افر یقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 3، 3 جبکہ رباڈا اور اینرک نوکیا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کر سکے۔ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل کے لیے افغانستان اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں مد مقابل ہیں۔آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان شام ساڑھے سات بجے پروویڈینس میں ہوگا، ایونٹ کا فائنل ہفتہ 29 جون کو برج ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

آج کے میچ کیلئے ایک اضافی دن بھی رکھا گیاتھا، بارش کی صورت میں سیمی فائنل کل ریزرو ڈے پر مکمل ہوگا۔واضح رہے کہ افغانستان نے سپر 8 مرحلے میں ایونٹ کی خطرناک ٹیم آسٹریلیا کو اپ سیٹ شکست دی تھی۔ اس کے بعد افغانستان کی ٹیم نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دے کر پہلی بار آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ جنوبی افریقا کی ٹیم نے سال 2009 اور 2014 میں سیمی فائنل کھیلا تھا لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس مرتبہ وہ ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا عزم لے کرمیدان میں اتری ہے۔

 

افغانستان (پلیئنگ الیون )
رحمان اللہ گرباز (وکٹ کیپر)، ابراہیم زدران، عظمت اللہ عمرزئی، گلبدین نائب، محمد نبی، کریم جنت، راشد خان ( کپتان)، ننگیالیہ خروٹی، نور احمد، نوین الحق، فضل الحق فاروقی۔

ساؤتھ افریقہ (پلیئنگ الیون )
کوئنٹن ڈی کاک، ریزا ہینڈرکس، ایڈن مارکرم (کپتان)، ٹرسٹن اسٹبس، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا، اینریچ نورٹجے، تبریز شمسی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *