آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔
انگلش کپتان جوز تٹلر نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے،کپتان روہت شرما 57 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں گیانا کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل تھیں ، بارش کی وجہ سے ٹاس تاخیر کا شکار ہوا۔
بارش کی وجہ سے میچ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوا۔ بھارت نے 8 اوورز میں 2 وکٹ پر 65 رنز بنائے تو بارش کی وجہ سے میچ کو روک کر پچ کو کوورز سے ڈھانپ دیا گیا تھا تاہم کچھ دیر کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔ یاد رہے کہ اسی گراؤنڈ میں کل شام ساڑھے سات بجے بھارت اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا ۔
بھارت کی اننگز
انگلینڈ کے خلاف بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا، ویرات کوہلی ایک بار پھر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام ہوئے اور صرف 9 رنز بناکر کریز چھوڑ گئے ۔ نئے آنے والے بیٹر رشبھ پنت بھی 4 رنز پر پویلین لو ٹ گئے ، اس موقع پر کپتان روہت شرما اور سوریا کمار یادیو نے ذمہ درانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف عمدہ شاٹس لگائے۔
تاہم پھر روہت شرما 57 اور سوریا کمار یادیو 47 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے۔ ہاردک پانڈیا 23، شیوم دوبے صفر اور اکشر پٹیل 10 رنز پر پویلین لوٹے جبکہ جڈیجا 17 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے 3، عادل رشید، ٹوپلی، آرچر اور سام کُرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی اننگز:
بھارت کے خلاف انگلینڈ کی پوری ٹیم 16.4 اوورز میں 103 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی ور یوں اس کو 68رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ برک نے 25رنز بنائے۔ جوزبٹلر نے 23رنز کی اننگ کھیلی ۔ آرچر نے 21رنز بنائے اور اس کے علاوہ انگلش ٹیم کو کوئی بھی بیٹر اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔
اسکواڈ:
بھارت: 1 روہت شرما (کپتان)، 2 ویرات کوہلی، 3 رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، 4 سوریہ کمار یادو، 5 شیوم دوبے، 6 ہاردک پانڈیا، 7 اکسر پٹیل، 8 رویندر جڈیجہ، 9 ارشدیپ سنگھ، 10 کلدیپ یادیو، 11 جسپریت بمراہ
انگلینڈ: 1 جوس بٹلر (کپتان اور وکٹ کیپر)، 2 فل سالٹ، 3 جونی بیرسٹو، 4 ہیری بروک، 5 معین علی، 6 لیام لیونگ اسٹون، 7 سیم کرن، 8 کرس جارڈن، 9 جوفرا آرچر، 10 عادل راشد، 11 ریس ٹوپلی

