اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر نے ضمنی بجٹ کے موقع پر بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نومئی سے ہمارا کوئی لینا دینا ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق احمد خان بھچر نے سانحہ 9مئی کے واقعات پر معافی مانگنے سے صاف انکار کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اگر اس معاملے پر قصور وار ہیں تو سزا بھگتنے کے لیےحاضر ہیں ۔
لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کو ایک جگہ کھڑا پرکر دیا، عوام پر ظلم ہوا ہے، 9 مئی کے واقعے پر فوری طور پر پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے ۔ اپوزیشن لیڈر صوبائی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پنجاب سیف سٹی پروگرام پر میں خودکہوں گا کہ 9 مئی سے آگے بات نہیں جا رہی ، اٹک سی گئی ہے، 9 مئی کے جرم کا اقرار نہیں کرتے تو قصور وار کیوں ہیں؟۔
یہ بھی پڑھیں:کس لیڈر نے عوام کا بھروسہ جیتا؟ محمود اچکزئی نے نام بتا دیا
احمد خان بھچر نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل قتل ہوا، لوگوں نے تو پہلے ہی مان لیا تھا، حمود الرحمان کمیشن کو پڑھ ہی لیتے تو کوئی پریشانی نہ ہوتی۔ ایک اعشاریہ چار ارب روپے سی سی ٹی وی کیمروں پر خرچ ہوگئے، کیا ان کیمروں میں جان تھی کہ فارم 45 کو فارم 47 میں بدل دیا، اگر سی سی ٹی وی کیمرے ہوتے تو 9 مئی والا ظلم کبھی نہ رونما ہوتا۔