ٹک ٹاک بنانے کے لیے بھی محنت کرنی پڑتی ہے، مریم نواز

ٹک ٹاک بنانے کے لیے بھی محنت کرنی پڑتی ہے، مریم نواز

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس اپنے کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ نہیں ، ہم نے عوام کو ریلیف فراہم کیا اور روٹی کی قیمت 12روپے پر لائے ۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپوزیشن کے نعر وں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بیٹھ جائیں گلا بیٹھ جا ئے گا ۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی پر ترس آتا ہے ۔

تحریک انصاف والے کہتے ہیں مریم نواز ٹک ٹاک بناتی ہے ۔ ٹک ٹاک بنانے کے لیے بھی محنت کرنی پڑتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کیا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ صوبائی بجٹ میں ہم نے تاریخ رقم کی ۔

پہلی بار کوئی ٹیکس نہیں لگا ، پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ پر اپوزیشن کو بھی خوش ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چلانا میرے لیے دہرا چیلنج ہے، شہباز شریف جیسے وزیراعلیٰ نے پنجاب کے عوام کی تقدیر کو بدلا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کام صرف گالم گلوچ اور نعر ے لگانا ہے ۔ ہم نے 100دنوں میں انقلابی اقدامات کیے۔ تحریک انصاف کی سابقہ پنجاب حکومت صرف اور صرف انتقام لینے میں مصرف عمل تھی ۔

پی ٹی آئی کی پچھلی پنجاب حکومت نے نااہلی کے نئے ریکارڈ قائم کیے ۔ مریم نواز کامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے لوگوں کے ایئر کنڈیشن اتارنے سے بھی دریغ نہیں کرتے تھے ۔ نواز شریف کا بڑا دل ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کو جیل میں ایک نہیں بلکہ دو اے سی لگا دو مجھےکوئی اعتراض نہیں ۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے برسوں بعد سکون کا سانس لیا ہے۔

ہمارے دور حکومت میں آج پنجاب میں مہنگائی میں کافی حد تک کمی ہو چکی ہے ، سابقہ پی ٹی آئی پنجاب حکومت نے جو دوا ئیاں بند کیں آج دوبارہ مل رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ترقی کرتا پنجاب ملتا تو میں صوبے کو آگے لے کر جاتی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مجھے کرپشن میں ڈوبا ہوا پنجاب ملا، پی ٹی آئی کے 4 سا لہ دور حکومت میں پنجاب میں ایک ترقیاتی منصوبہ بھی نہیں لگایا گیا ۔ تحریک انصاف کے سابقہ دور حکومت میں پنجاب میں روٹی 25سے 30روپے کی ملتی تھی ۔

ہم اپنا کام کر دکھا رہے ہیں، روٹی کی قیمت 12 روپے کی ، جس کے باعث عوام کو سستی روٹی مل رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نعروں پر زو رلگانے کے بجائے خیبر پختونخوا میں روٹی کی قیمت کم کروائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *