پیٹرول کی قیمت میں اضافہ یا کمی ؟ اہم خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں  اضافہ یا کمی ؟ اہم خبر آگئی

یکم جولائی کو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے بعد اضافے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 84 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ قیمتوں میں یہ اضافہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے اور ٹیکسوں میں ممکنہ اضافے کی وجہ سے ہے۔ تاہم قیمتوں میں ردو بدل کی حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی، خواجہ آصف بول پڑے

دوسری جانب حکومت نے مالی سال 2024-25 کے وفاقی بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کو موجودہ 60 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم حکومت بتدریج 20 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی عائد کرے گی۔اس وقت حکومت پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس کی مد میں تقریبا 77 روپے فی لیٹر وصول کر رہی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس صفر ہے۔ حکومت دونوں مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی بھی وصول کرتی ہے اور تقریبا 17 روپے فی لیٹر کی کسٹم ڈیوٹی بھی عائد کی جاتی ہے۔

حکومت نے آئندہ مالی سال میں 12.80 کھرب روپے جمع کرنے کے لیے فنانس بل 2024 میں پیٹرولیم لیوی کی زیادہ سے زیادہ حد بڑھا کر 80 روپے فی لیٹر کر دی ہے جو کہ 869 ارب روپے کے بجٹ ہدف سے 91 ارب روپے زیادہ ہے۔ تاہم وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 13 جون کو اعلان کیا تھا کہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں بتدریج اضافہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عمر ایوب کا استعفیٰ؟ پارٹی جنرل سیکرٹری کون؟ تحریک انصاف نے فیصلہ سنا دیا

یکم مئی سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آئی تھی جس کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ کی قیمتوں میں کمی تھی ۔ جس کے نتیجے میں پٹرول کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران تقریبا 35 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے، جو 30 اپریل کو 294 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر تقریبا 259 روپے فی لیٹر رہ گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت تقریبا 22 روپے فی لیٹر کم ہو کر 290 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر تقریبا 268 روپے فی لیٹر رہ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *