راولپنڈی سے مری تک سیاحوں کیلئے گلاس ٹرین چلانے کی منظوری

راولپنڈی سے مری تک سیاحوں کیلئے  گلاس ٹرین چلانے کی منظوری

پنجاب حکومت نے سیاحوں کی آسانی کیلئے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین منصوبے کی منظور دیدی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت 5 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگ زیب نے مری ڈیولپمنٹ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی ، اجلاس میں مری ترقیاتی منصوبے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا پی ڈبلیو ڈی کو فوری ختم کرنے کا حکم

راولپنڈی مری ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جس میں بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس منصوبے کا مقصد سیاحت کو فروغ دینا اور مسافروں کو مری کے مناظر کا دلفریب نظارہ فراہم کرنا ہے۔ دیگر منظور شدہ منصوبوں میں مال روڈ پر بلند و بالا ہوٹلوں کی تعمیر، خوبصورتی اور نقل و حمل کے منصوبے اور پرانی عمارتوں کی بحالی شامل ہیں۔

حکومت نے مری سمیت شہروں، علاقوں اور تاریخی عمارات کے پرانے نام بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں مری میں تعمیرات کے لیے بلڈنگ قوانین میں ترامیم کی منظوری دی گئی اور اولڈ مری روڈ پر عارضی پارکنگ کی جگہیں بنائی جائیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *