کوہلی اور روہت کے بعدرویندرا جاڈیجا کا بھی ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کوہلی اور روہت کے بعدرویندرا جاڈیجا کا بھی ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر رویندرا جاڈیجا نے بھی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹیم کے کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کے ایک دن بعد ہی جاڈیجا نے بھی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی کے بعد روہت شرما نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویڈیوزاینڈ فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر رویندرا جاڈیجا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی طرف سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

 انہوں نے کہا کہ میں اپنی ٹیم کےلیے بقیہ فارمیٹ کیلئے دستیاب ہوں گا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ جیتنا ہمارا خواب تھا جو پورا ہوچکا ہے، میں سپورٹ کیے جانے پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *