حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں یہ اضافہ کیا گیا ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے باعث پٹرول کی نئی قیمت 265 روپے 61 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 277 روپے 45 پیسے ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 12 بجے سے ہوگا۔


