پیرس، چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا

 پیرس، چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں چھوٹا مسافر طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ ہوگیا ۔ حادثے میں طیارے میں سوار تینوں مسافر بھی ہلاک ہوگئے۔ فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیرس میں شام 4 بجے کے قریب کولیجنین کے مقام پر اے 4ہائی وے پر ایک چھوٹے طیارے کے گرنے کی اطلاع ملی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ طیارہ بجلی کی تار سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوکر نیچے گرگیا۔

مزید پڑھیں: پکنک پر جانیوالی بس کو حادثہ ،7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طیارہ گرنے کی بعد اے4ہائی وے کو دونوں سمتوں سے بلاک کردیا گیا تھا۔ البتہ حادثے کے دوران کسی گاڑی کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی طیارے میں سوار افراد کے علاوہ کوئی جانی نقصان ہوا۔ سوشل میڈیا پر حادثے کی تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند پولیس افسران طیارے کے پاس موجود ہیںاور وہ روڈ کو کلئیر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقامی پراسکیوٹر نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالوں میں دو مر د اور ایک عورت شامل تھی جبکہ پائلٹ نے گزشتہ سال ہی لائسنس حاصل کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *