پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کور کمیٹی کے اہم اجلاس میں 3 قراردادیں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عمر ایوب کا بطور سیکر ٹری جنرل استعفیٰ منظور نہ کیا جائے کو بھی قرارداد کا حصہ بنایا گیا ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی عمر ایوب کی انتہائی مشکلات حالات میں پارٹی کےلیے قابل تحسین خدمات کی معترف ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان یہ بتائیں کہ آپ سلیکٹرز کی حمایت سے کیوں آئے، کامران شاہد
سیکر ٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لیں ۔ عمر ایوب کی بطور پارٹی سیکر ٹری جنرل خدمات موجودہ حالات میں نہایت اہمیت کی حامل ہیں، کور کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان سےدرخواست کرتی ہے کہ عمر ایوب خان کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے ۔