ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے پُر سکون نیند کے لیے ’’سلیپ ٹائمر‘‘ فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق’’ سلیپ ٹائمر‘‘ فیچر صارفین کو ایک مخصوص وقت کے بعد ویڈیو دیکھنا بند کرنے میں مدد دےگا تاکہ پُر سکون نیند میںکوئی خلل حائل نہ ہو ۔ دنیا بھر میں یوٹیوب کروڑوں لوگوں کیلئے تفریح اور معلومات کا ایک اہم ذریعہ بھی ہے۔ تاہم رات کو دیر تک لگا تار ویڈیوز کو دیکھنا پُر سکون نیند پر منفی اثرات کا باعث بنتا ہے ۔ نئے فیچر کے ساتھ یوٹیوب اپنے معزز صارفین کو اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے اسکرین ٹائم کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہو گا ۔ نئے آپشن کواستعمال میں لانے کے لیے صارفین ایک ٹائمر سیٹ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی بجٹ میں سولر پینلز سے متعلق بڑا اعلان
یہ فیچر یوٹیوب پر چلنے والی ویڈیو ٹائم پورا ہونے پرآٹو میٹکولی روک دے گا ، یہ فیچر ان افراد کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو گا جو دیڈیو دیکھتے دیکھتے نیند میں چلے جاتے ہیں ،اور یہ فیچر پوری رات ویڈیو چلنے کے مسئلے کو حل کرنے میں بھی مدد دے گا۔سلیپ ٹائمر‘‘ فیچر کے ذریعے صارفین یوٹیوب ایپ کے اندر موجود مینو سے 5 منٹ سے 2 گھنٹوں کے درمیان کا ایک ٹائمر سیٹ کر سکتے ہیں۔ جیسے ہی سیٹ کیا گیا وقت پورا ہوگا چلنے وا لی ویڈیو یا پلے لسٹ خود بخود رک جائے گی۔ اس سے نہ صرف بیٹری کے سیل گریں گے بلکہ اس سے پُر سکون نیند بھی یقینی ہو گی ۔