اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کسی بھی ہنگامی صور ت حال سے نمٹنے کے لیےمشقیں کی گئیں۔ ان مشقوں میں رینجرز، جیل پولیس اور پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔
تفصیلات کے مطابق مشقوں کا عملی مظاہرہ جیل کے پارکنگ ایریا اور ملاقاتی شیڈ کے سامنے کیا گیا۔ ان مشقوں کے دوران جیل کے اندر ہنگامی سائرن بھی بجائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:3 ارب مالیت جنگلات اراضی کی پرائیویٹ افراد کو منتقلی، نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا
مشقوں میں فرضی دہشت گردوں کی گرفتاری اور منتقلی کا مظاہرہ کیا گیا۔ جیل حکام کا بتانا ہے کہ مشقوں کا مقصد ہنگامی صور ت حال سے نمٹنے کے لیے فوری تیار رہنا ہے۔