پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ہے اور قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
سونے کے نرخ میں مسلسل پانچویں دن اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 400 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 172 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 14 ہزار 986 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں 36 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 447 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔