نئے اسلامی سال کا آغاز کب ہوگا؟ ماہرین فلکیات نے پیشنگوئی کر دی۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں 7جولائی کو نئے اسلامی سال 1446ہجری کا چاند نظر آنے کا امکان ہے۔ 7جولائی کو چاند نظر آنے کی صورت میں ملک میں نئے اسلامی سال کا آغاز 8جولائی اور یوم عاشور 17جولائی کو ہوگا۔
مزید پڑھیں: خانہ کعبہ کا نیا غلاف کسوہ تیار، تبدیلی یکم محرم کو ہوگی
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولاناعبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت 6 جولائی کو کوئٹہ میں ہو گا۔جبکہ ، کراچی، اسلام آباد اورلاہور میں کے زونل ہیڈ کوارٹرز میں بھی زونل کمیٹی کے اجلاس ہوں گے۔
ادھرمتحدہ عرب امارات میں محرم الحرام کا چاند 6 جولائی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، اس مناسبت سے متحدہ عرب امارات میں نئے اسلامی سال کا آغاز 7 جولائی کو ہو گا۔