ٹیکسوں کی بھرمار سے تنگ معروف اداکار حکومت پر برس پڑے

ٹیکسوں کی بھرمار سے تنگ معروف اداکار حکومت پر برس پڑے

پاکستان کے نامور کامیڈین اداکاراحمد بٹ نئے ٹیکسوں کی بھرمار سے تنگ آکر حکومت پر برس پڑے۔

تفصیلات کے مطابق احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر لکھا کہ حکومت کے 100 دن مکمل ہو گئے ، فضائی سفر پر ٹیکس، پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹیکس ، کھانے پینے کی بنیادی اشیاء پر ٹیکس، بجلی پر ٹیکس اورمصنوعات پر ٹیکس، ٹیکس ادا کرنے پر بھی ٹیکس۔

یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمان قمر ،نعمان اعجاز اورصباقمر پر برس پڑے

کامیڈین اداکار نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا ’’ویلکم تو پاک ٹیکس تان‘‘۔ دوسری جا نب اداکارہ دنانیر مبین نے بھی احمد علی بٹ کی پوسٹ کو ری شیئر کیا اور لکھا کہ احمد بٹ نے سچ ہی کہا ہے’ ’پاک ٹیکس تان‘‘ اور وہ اس سے متفق ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *