اسلام آباد نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافے کا عندیا دے دیا ہے۔
صدر نان بائی ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے پرانے نرخوں پر روٹی اور نان فروخت کرنا اب ممکن نہیں ہے۔10 جولائی کے بعد روٹی اور نان کی قیمتیں بالترتیب 25 اور 30 روپے کر دی جائیں گی ۔صدر اسلام آباد نان بائی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ، فائن آٹے کا 80 کلو گرام کا تھیلا اب 7300 سے 9000 روپے اور گندم کے آٹے کا 79 کلو کا تھیلا 6800 سے 8400 روپے کا ہو گیا ہے۔علاوہ ازیں ایسوسی ایشن نے ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گندم اور آٹے کی نئی قیمتیں مقرر
دوسری جانب پنجاب حکومت نے صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتیں مقرر کردی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور اور راولپنڈی میں 20 کلو آٹے کی قیمت 1840 روپے کا ملے گا ۔ اسی طرح اٹک اور جہلم میں 1820 روپے، چکوال، قصور اور شیخوپورہ میں 1780 روپے میں ملے گا ۔ پنجاب کے دیگر اضلاع میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1600 سے 1680 روپے میں دستیاب ہوگا ۔
لاہور میں گندم کی فی من قیمت 3 ہزار روپے اور راولپنڈی میں 3 ہزار 50 روپےمقرر کی گئی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گجرات، منڈی بہاؤالدین، وزیر آباد، حافظ آباد اور ملتان میں 2 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے ۔اسی طرح رحیم یار خان ، خوشاب اورچنیوٹ کیلئے گندم کی فی من قیمت 2850روپے ، سرگودھا ،فیصل آباد اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کیلئے فی من گندم کی قیمت 2850 روپے ،بہاولنگر ، لیہ ، مظفر گڑھ ،راجن پور ،بھکر اورجھنگ میں گندم 2800 روپے فی من مقرر کی گئی ہے ۔ دیگر اضلاع میں 2 ہزار 850 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔