نان فائلرز کو سوزوکی ویگن آر کی خریداری میں کتنی اضافی رقم ادا کرنا ہوگی؟ تفصیلات آگئیں۔
ویگن آرگاڑی سوزوکی کمپنی کی مقبول ترین گاڑیوں میں سے ایک سمجھتی جاتی ہے۔ ویگن آر ’کے‘سیریز 0.1لیٹر انجن کیساتھ آتی ہے اور اپنی کارکردگی اور فیول ایوریج کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے۔ یہ گاڑی تین مختلف ماڈلرز وی ایکس آر، وی ایکس ایل اور اے جی ایس میں آتی ہے۔
مزید پڑھیں: پیٹرول قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد آپکی گاڑی کا ٹینک اب کتنے روپے میں فُل ہوگا؟
وی ایکس ایل میں پاور سٹئیرنگ ، پاور ونڈوز ، سنٹرل لاکنگ، بلیوٹوتھ کے فیچر کیساتھ ٹچ سکرین انفوٹینمنٹ سسٹم ، یو ایس بی پورٹس اور دیگر سہولیات دی گئی ہیں۔ اس وقت ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 32لاکھ 14ہزار رپے جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 34لاکھ 12ہزار روپے ہے۔ اسی طرح گاڑی کا سب سے ٹاپ ماڈل ویگن آر اے جی ایس کی قیمت 37لاکھ 41ہزار روپے ہے۔ 998سی سی انجن کی حامل یہ گاڑی خریدتے ہوئے نان فائلرز کو 2لاکھ روپے اور فائلرز کو صرف60ہزار روپے اضافی ادا کرنے ہوں گے۔