اسلام آباد: حکومت نے 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
وفاقی کابینہ نے ان صارفین کے لیے قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کی منظوری دے دی وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی بنیادوں پر سرکولیشن سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لی۔ حکومتی فیصلے کے تحت جولائی سے ستمبر 2024 تک 200 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا ۔
یہ بھی پڑھیں: عوام کے لئے اچھی خبر! تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے تقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ ذرائع کے مطابق 50 یونٹ تک استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے جبکہ 51 سے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 7 روپے 74 پیسے برقرار رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آج خود اس پیکج کا اعلان کریں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کے لیےبجلی کا ٹیرف بڑھانےکافیصلہ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ماہانہ 200 یونٹ کے پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکیڈ صارفین کے لیے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی۔ وزیراعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت کی تھی ۔جولائی تا ستمبر2024 کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویزدی۔
یہ بھی پڑھیں: یاماہا بائیکس کے تمام ماڈلز کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں
وفاقی حکومت ٹیرف پرریلیف دینے کے لیے تقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی۔ وفاقی کابینہ نے بجلی کےفی یونٹ بنیادی ٹیرف میں7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیا تھا۔ اس سے قبل کابینہ نے 200 یونٹ تک پروٹیکیٹڈ، نان پروٹیکٹیڈ صارفین کے لیےاضافہ منظور کیا تھا۔