سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید کمی ہوگئی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج پھر معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔

آل جیمزاینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے ہی روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100روپے کمی ریکارڈ کی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں آج فی تولہ سونا 100 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 45 ہزار روپے کی سطح پر آگیا جبکہ 10 گرام سونا بھی 86 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 10 ہزار 48 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 14 ڈالر کمی کے بعد 2 ہزار 362 ڈالر ہو گئی۔

مزید پڑھیں: تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ 81 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر کے برقرار نہ رکھ سکی اور 521 پوائنٹس کی تیزی اختتام پر 106 پوائنٹس تک محدود ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ کا ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 80672 پوائنٹس پر بند ہوا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *