عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں استحکام

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں استحکام

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں استحکام رہا، فی تولہ نرخ 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے اور فی اونس 3480 ڈالر پر برقرار ہیں۔

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھنے میں آیا ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور زیورات کے خریداروں کو وقتی ریلیف فراہم کیا ہے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد وشمار کے مطابق آج سونے کے نرخ میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا، پاکستان میں فی تولہ سونا تین لاکھ 70 ہزار 700 روپے اور دس گرام 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے پر برقرار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہونڈا اٹلس نے 2026 کے نئے جدید ماڈلز متعارف کروا دیے

عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کے نرخ 3 ہزار 480 ڈالر پر مستحکم ہیں۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے اور فی اونس 33 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی معیشت میں عدم استحکام، ڈالر کی قدر اور سود کی شرح میں ممکنہ تبدیلی جیسے عوامل کے باوجود سونے کی قیمتیں حیرت انگیز طور پر مستحکم رہی ہیں۔

سرمایہ کاروں کے لیے یہ استحکام ایک محتاط لیکن مثبت اشارہ تصور کیا جا رہا ہے ، اب دیکھنا یہ ہے کہ عالمی مالیاتی پالیسیوں اور ڈالر کی قدر میں ممکنہ تبدیلی سونے کی قیمتوں پر کیا اثر ڈالتی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کبھی کمی اور کبھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور کچھ بین الاقوامی فنانشل ادارے رواں سال اس قیمتی دھات کے نرخ مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونے کی قیمت کو پر لگ گئے! 2 روز میں 6900 روپے کا اضافہ

دنیا بھرمیں سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکا پہلے نمبر پرہے جبکہ ایشیا میں یہ اعزاز چین کے پاس ہے،بھارت عالمی سطح پر آٹھویں اورایشیا میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان عالمی فہرست میں 49 ویں نمبر ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا، جرمنی اور اٹلی سونے کے ذخائر کے حوالے سرفہرست ہیں، ایشیاء میں چین اور بھارت سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھتے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *