(عرفان خان)
فلور ملز ایسوسی ایشن نے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے عائد ٹیکسز کیخلاف غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
چئیرمین پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن حاجی محمد اقبال کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواحکومت نےظالمانہ ٹیکسوں میں ود ہولڈنگ ٹیکس 0.1 فیصد بڑھا کر 2.50 فیصد کردیاہے۔ وِدہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگا جبکہ ایک اور ٹیکس بجلی کے بلوں میں MDI کو بڑھایا گیا۔ پہلےMDI کی شرح 500 روپے فی کلوواٹ تھی جو اب بڑھا کر 2000 روپے پر کلوواٹ کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا صوبہ بھرمیں فورٹیفائیڈ آٹا متعارف کرانے کا اعلان
یہ بوجھ فلور ملز انڈسٹری کے ساتھ ساتھ عام عوام کو اٹھانا پڑے گا۔ ان دونوں ٹیکسوں میں اضافہ کی وجہ سے فی 20 کلوبوری کی قیمت میں 2سو روپے اور 1سو کلوبوری گرائینڈنگ میں 1ہزارروپے تک اضافہ ہوگا۔