نجی ٹی وی کی اینکرپرسن عائشہ جہانزیب کو شوہر نے شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا۔
خاتون اینکر کے مطابق شوہر حارث سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے تشدد کیا۔ عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ شوہر نے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی اور اسلحہ بھی لہراتا رہا جبکہ بچوں پر بھی تشدد کیا گیا۔

خاتون اینکر نے طبی امداد کے بعد شوہر کیخلاف جان سے ماردینے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہلیہ پر تشدد کرنیوالے حارث کو گرفتار کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور:گارڈن ٹاون میں نوجوان پر خواتین کے تشدد معاملے نے حیرت انگیز موڑلے لیا، لڑکے یوسف کا موقف بھی سامنے آگیا
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نےہدایات جاری کیں کہ عائشہ جہانزیب کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین میری ریڈ لائن ہیں، تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔


