خیبرپختونخوا حکومت نے بھی بجلی صارفین کیلئے شاندار اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے غریب گھرانوں کو دو کلو واٹ تک کا سولر پینلز اور انورٹر پنکھے مفت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ مشیرخزانہ خیبرپختونخوا حکومت مزمل اسلم کا غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت غریب گھرانوں کومفت سولرپینلز دے گی۔ اس کیساتھ تاریں اور انورٹر پنکھے بھی بطور پیکج دیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: سولر سسٹم کیساتھ لگنے والے اے ایم آئی میٹر کی قیمت میں اضافہ
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں 90 سے زائد بجلی گھر بنائےاور 6 سے7روپے فی یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جبکہ واپڈاصارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے 27 روپے فی یونٹ مانگ رہا ہے۔ مزمل اسلم نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ غریب عوام کی مشکلات میں کمی لائیں اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں۔ انہوں نے بتایا کہ صارفین تک بجلی پہنچانے کیلئے اپنی ٹرانسمیشن اپنی لائن ڈالیں گے۔

